ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کا تین طلاق پرآرڈی نینس لانا جمہوری اصولوں کے خلاف ہوگا : مولانا سجاد نعمانی

حکومت کا تین طلاق پرآرڈی نینس لانا جمہوری اصولوں کے خلاف ہوگا : مولانا سجاد نعمانی

Sat, 06 Jan 2018 20:33:46    S.O. News Service

نئی دہلی، 6؍ جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈکے ترجمان مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے کہاہے کہ باخبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ مودی حکومت تین طلاق بل راجیہ سبھامیں منظورنہ ہونے اوراپنی ناکامی کے بعداب آرڈی نینس کے ذریعہ اس قانون کونافذکرناچاہتی ہے اور اگر ایسا ہے تو اس سے مودی حکومت کی ڈکٹیٹرشپ ظاہرہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بل راجیہ سبھامیں زیر التوا ہے اور راجیہ سبھا میں پاس ہونے کا انتظار کرناچاہیے اوراس طرح آر ڈی نینس کے ذریعہ اس قانون کومسلمانوں پر زبردستی تھوپنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس بل کے سلسلے میں مسلمانوں میں زبردست اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے اور حکومت کو مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہے اور بل پیش کرنے سے پہلے مسلم پرسنل لا بورڈ سے صلاح و مشورہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم پرسنل لا بورڈ مسلمانوں کے عائلی امور کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔اس کو نظر انداز کرنا نہیں چاہئے تھا۔مولانا نعمانی نے کہاکہ اگر مودی حکومت آرڈی نینس لاتی ہے تووہ صدر جمہوریہ سے اپیل کریں گے کہ وہ اس آرڈی نینس پر دستخط نہ کریں۔ کیوں کہ جمہوریت کی روح کے منافی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے جو موقف اختیار کیا اور جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے وہ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ اپوزیشن نے اپنا جمہوری اور اخلاقی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ اپوزیشن پارٹیاں اپنا اتحاد کا مظاہرہ جاری رکھیں گی اور آئندہ ہونے والے راجیہ سبھا کے اجلاس میں اس بل کو پاس نہیں ہونے دیں گی۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی صدر جمہوریہ سے اپیل کریں کہ ہ اس طرح کے آرڈی نینس پر دستخط نہ کریں۔مولاناخلیل الرحمان سجادنعمانی نے کہاکہ حکومت کوئی بھی قانون عوام کی فلاح بہبود کے لئے بناتی ہے نہ کہ ان کو پریشان کرنے کے لیے جس طرح تین طلاق بل میں التزام کیا گیا ہے اس سے خواتین سب سے زیادہ پریشان ہوں گی۔


Share: